لاہور ،فیروز والا میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی

پیر 29 جون 2015 13:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور کے علاقے فیروز والا میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ۔ دو دہشتگرد شمالی وزیر ستان جبکہ چار دہشتگرد پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور آئے تھے۔ اتوار کی رات حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک خود کشن بمبار نے خود کو اڑا لیاتھا جبکہ تین دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوتے اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دو دہشتگردوں کا تعلق شمالی وزیر ستان سے جبکہ چار دہشتگرد پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور آئے تھے۔ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صفی اللہ، حبیب ، علی، مزمل کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد عبدالرشید اور عدنان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ دہشتگردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، راکٹ لانچرز، ہینڈگرینیڈ، حساس مقامات کے نقشے،لیپ ٹاپ اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :