کیڈٹ کالج حسن ابدال شاندار روایات کا حامل ہے ،گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 29 جون 2015 12:51

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال شاندار روایات کا حامل ہے اور اس عظیم درسگاہ نے تعلیمی میدان میں بھرپور انقلاب برپا کیے ہیں جس سے اس ملک کی تاریخ بدل گئی ہے۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال نے نامور سیاستدان ، بیوروکریٹس، بزنس مین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات پیدا کیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیڈ ٹ کالج حسن ابدال میں بورڈز آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی او ایف لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات ، پرنسپل میجر جنرل ریٹائرڈنجیب طارق ،کمشنر راولپنڈی کپٹن ریٹائرڈزاہد سعید،ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین ، ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب رانا حسن اختر،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈایاز سلیم رانا، محمد عادل خٹک چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک ریفائنری، طارق رحیم انور سینئرکنٹرول آفیسرایشین ڈولپمنٹ بنک ،ذوالفقار حیات خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پرنسپل میجر جنرل(ر) نجیب طارق نے گورنر پنجاب کو کیڈ ٹ کالج حسن ابدال میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کالج کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں کیڈ ٹ کالج حسن ابدال میں جاری مختلف منصوبوں ، تقرریوں اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی طے بھی کیا گیا کہ کیڈ ٹ کالج کی شاند ار روایات کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر کیڈ ٹ کالج حسن ابدال کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اسے تاریخ کی عظیم ترین درسگاہوں میں شمار کیا گیا۔

قبل ازیں گورنر پنجا ب کی آمد پر چیئرمین پی او ایف لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات ، پرنسپل میجر جنرل(ر) نجیب طارق ،کمشنر راولپنڈی کپٹن ریٹائرڈزاہد سعیداور دیگر ممبران بورڈ آف گورنرز نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر ایرو کیریا کا پودا بھی لگایا۔انہوں نے کالج کے پرنسپل اور ممبران بورڈ آف گورنرز کے ہمراہ کالج کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :