اشرف خان سوہنا کو پہلے ہی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلعی صدارت سے ہٹایا جا چکا ہے‘ منظور احمد وٹو

پیر 29 جون 2015 12:21

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء)) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اشرف خان سوہنا کو پہلے ہی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ضلعی صدارت ہٹایا جا چکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشرف خان سوہنا پچھلے دو تین ماہ سے تحریک انصاف اختیار کرنے کے لئے کوششیں کر رہا تھا مہر غلام فرید کاٹھیا ریجنل کوارڈینیٹر ساہیوال، ڈسٹرکٹ پریذیڈنگ پاکپتن، تحصیل پریذیڈنٹ اوکاڑہ، سٹی پریذیڈنٹ اوکاڑہ کی کمیٹی بنا کر اشرف خان سوہنا کے پاس بھیجا اور اُسے تحریک انصاف سے رابطوں کے متعلق وضاہت طلب کی اس کے علاوہ پارٹی میں اُس کی شکایت کے ازالے کے لئے بھی بات چیت کی جن کا وہ خاطر خواہ جواب نہیں دے سکا۔

میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ تین چار روز سے اشرف خان سوہنا نے تحصیل پریذیڈنٹ اوکاڑہ رانا باسط، تحصیل پریذیڈنٹ رینالہ خورد رانا عبدالرحمن اور تحصیل پریذیڈنٹ دیپالپور شہزاد نول، سٹی پریذیڈنٹ اوکاڑہ عالم شیر اور دیگر لوگوں سے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا کہتا رہا لیکن ان سب لوگوں اور دیگر پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چھوڑنے سے انکار کر دیا، گزشتہ روز آخری کوشش کے طور پر ایم این اے رانا سلطان تحصیل اوکاڑہ کو اشرف خان سوہنا کو پارٹی چھوڑنے سے باز رکھنے کے لئے عالم خان شیر لودھی کے گھر سٹی پریذیڈنٹ کے ہمراہ اُن کی میٹنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

ہماری ڈسٹرکٹ کی تنظیم۔ میں نے تحصیلوں کی تنظیموں اور ڈویژنل آرگنائزرز کے مشورے سے اشرف خان سوہنا کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور اُس کو ضلعی صدارت سے معطل کر دیا ہے۔