سپیکر وڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا زاہد حامد سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 29 جون 2015 12:16

اسلا م آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ) سردارایاز صادق سپیکر اور مرتضی جاوید عباسی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ممبر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر برائے قانون زاہد حامد سے اُن کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے زاہد حامد کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں اُن کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور زاہد حامد اور سوگوار خاندان کے دیگر افرادکو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا کرنے کی دُعا کی ۔

متعلقہ عنوان :