پشاور، چار بہنوں کے قتل کے الزام میں باپ،بیٹا گرفتار،آلہ قتل برآمد

پیر 29 جون 2015 12:04

پشاور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء ) پشاور کے محلہ حسینیہ میں چار بہنوں کے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محلہ حسینیہ میں ہفتے کی شام چار بہنوں کو قتل کرنے والے دو ملزمان فضل القادر اور اس کے بیٹے فضل حسین کو متنی اور ایف آر پشاور کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا تھا ۔ ملزمان نے ہفتے کی شام کو اندرون شہر محلہ حسینیہ میں واقع ایک گھر میں گھس کر چار بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :