لاہور : 17 جون کو جہاں عوام کی لاشیں گریں آج ہم وہیں کھڑے ہیں، قتل کی داستان وزیر اعظم ہاوس سے چلی، ہم ایسی جے آئی ٹی کبھی نہیں مانیں گے جو شریف برادران کے زیر اثر ہو،وطن واپسی پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 12:00

لاہور : 17 جون کو جہاں عوام کی لاشیں گریں آج ہم  وہیں کھڑے ہیں، قتل کی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : وطن واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر کارکنان کی جانب سے کیا گیا استقبال میرے لیے بہت بڑی بات ہے کیونکہ انہوں نے گرمی میں روزے کی حالت میں میرے ساتھ سفر کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان کے اس پر تپاک استقبال پر ان کا مشکور ہوںل.

طاہر القادری نے کہا کہ 17 جون کو جہاں عوام کی لاشوں کے ڈھیر لگائے گئے آج ہم وہیں کھڑے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ہم کیس جے آئی ٹی پر بھروسہ نہیںرکھتے، جے آئی ٹی اس بات پر بننی چاہئیے تھی کہ اس قتل عام کے پیچھے کون تھا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا قتل کرنے والے کون تھے اس پر جے آئی ٹی کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ یہاں موجود لوگوں اور میڈیا نے بھی قاتلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اپنے کیمروں اور کوریج کے ذریعے پاکستان کی کروڑوں عوام کو بھی دکھایا ہے، ہم جانتے ہیں کہ یہ قتل کرنے کی داستان وزیر اعظم ہاؤس ے چلی تھی.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں 14 افراد کےقتل کا منصوبہ بنایا گیا اور پھر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیر اعظم کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو یہ ذمہ داری سونپی گئی. طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں امن امان قائم کرنے والی رینجرز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی جے آئی ٹی کبھی نہیں مانیں گے جو شریف برادران کے زیر اثر ہو اور جہاں حکمران ہی قتل ہوں وہاں انصاف کبھی نہیں مل سکتا. انہوں نے للکارتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اللہ کے انصاف میں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں. اپنی صحت سے متعلق طاہر القادری نے بتایا کہ کہ میں ابھی بھی علیل ہوں ، کافی ٹیسٹ لندن میں کروائے اور ابھی بھی علیل ہونے کے باعث زیادہ دیر کھڑا نہیں رہ سکتا.