گلگت بلتستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی قر عہ اندازی میں جے یوآئی (ف) کے حاجی شاہ بیگ کا نام نکل آیا، قر عہ انداری میں حصہ لینے والی تحر یک اسلامی کا جے یوآئی کے رکن کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر نے سے انکار ‘اپوزیشن جماعتوں کا تحر یک اسلامی کے رویے پر اظہار ناراضگی

پیر 29 جون 2015 00:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) گلگت بلتستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی قر عہ اندازی میں جے یوآئی (ف) کے حاجی شاہ بیگ کا نام نکل آیا جبکہ قر عہ انداری میں حصہ لینے والی تحر یک اسلامی نے جے یوآئی کے رکن کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر نے سے انکار کرد یا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کے3‘تحر یک اسلامی کے4اور پیپلزپارٹی ‘تحر یک انصاف اور جے یوآئی (ف) کے ایک ایک رکن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قر عہ اندازی کے ذریعے اپوزیشن لیڈر کے نام پر اتفاق کیا جائے جسکے بعدقر عہ اندازی جے یوآئی (ف) کے شاہ بیگ کا نام نکل آیا جسکے بعد تحر یک اسلامی نے جے یوآئی کے رکن کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر تسلیم کر نے سے اچانک انکار کرد یا اور اسکے طالبان کے ساتھ تعلقات کو جواز بنا جا رہا ہے جس پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے تحر یک اسلامی کے رویہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :