پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا کا پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ منظور وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر کیا،منظور ووٹو کارکنوں سے پارٹی کی بجائے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں،(کل) پریس کانفرنس میں منظور وٹو کے خلاف چارج شیٹ پیش کروں گا، منظور وٹو نے تمام پارٹی عہدے گھر میں رکھے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد ایک دو روز میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا،پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 29 جون 2015 00:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ، (کل)پیر کو وہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو کے خلاف اہم پر یس کانفر نس کر یں گے ۔
(جاری ہے)
اتوار کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری کے قر یبی دوست اور پنجاب کے سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر منظور احمد وٹو سے شدید اختلافات کے باعث پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ منظور احمد وٹو کے خلاف (کل ) پیر کو اہم پر یس کانفر نس کر یں جبکہ انکے قر یبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ تحر یک انصاف میں جلد شامل ہو جائیں گے ۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف سوہنا کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ منظور وٹو کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر کیا۔منظور ووٹو کارکنوں سے پارٹی کی بجائے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں۔(کل) پریس کانفرنس میں منظور وٹو کے خلاف چارج شیٹ پیش کروں گا۔انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کے بعد ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کروں گا۔ منظور وٹو نے تمام پارٹی عہدے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.