بلاول بھٹو کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ، مریضوں کی عیادت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 22:14

بلاول بھٹو کا سول ہسپتال کراچی کا دورہ، مریضوں کی عیادت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سول ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں شدید گرمی کے دوران ہیٹ سٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لئے سول ہسپتال پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے بعض مریضوں کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بھی معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر، سینیٹر شیری رحمان اور دیگر بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی صحت اور ایم ایس سول ہسپتال سعید قریشی نے مریضوں کے حوالے سے بلاول بھٹو کر بریفنگ بھی دی۔ بلاول بھٹو کی سول ہسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کو وارڈ کے اطراف سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو کچھ دیر مریضوں کے ہمراہ رہنے کے بعد روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :