خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ،24دہشتگرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 15:56

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ،24دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 24دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،کارروائی کے دوران دہشتگردوںکےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر 2 کامیابی سے جاری ہے۔ وادی تیراہ میں آج تازہ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سےبمباری کی گئی ۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 14دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئےتمام دہشتگروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔ادھرشمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 10سے زائددہشتگرد مارے گئے۔سیکورٹی فورسز کی کارروائی علاقہ شوال میں کی گئی ۔جس میں 6دہشتگردزخمی بھی ہوئے ۔اس کارروائی میں دہشتگردوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئےہیں۔

متعلقہ عنوان :