پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا
24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی
اتوار 28 جون 2015 14:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا ہے،جڑواں شہروں کیلئے شروع کیا جائے والا میٹرو بس منصوبہ تھوڑی سی بارش کے بعد چند گھنٹوں کیلئے بند ہوگیا،24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ہوگئے،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے شروع کیا جانے والا منصوبہ میٹرو بس سروس ناقص منصوبہ بندی اورمؤثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے،چند روز قبل جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد میٹرو کے24میں سے چودہ اسٹیشن ایسے تھے کہ جنکے داخلی اور خارجی راستوں کی عام اور الیکٹرک سیڑھیوں پر پانی چڑھ جانے کے باعث مسافر میٹرو اسٹیشن میں کئی گھنٹے داخل نہ ہوسکے جبکہ اسی طرح ان اسٹیشنوں پر بنے ہوئے بیت الخلاء میں پہلے دن سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسکے بعد اب ان بیت الخلاء سے سیکورٹی نہ ہونے کے باعث نلکے اور پانی کے پائپ بھی چوری ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.