Live Updates

پی ٹی آئی دھاندلی سے متعلق الزامات سے دستبردار ہو گئی،نادرا رپورٹس سے دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، عام انتخابات شفاف و غیر جانبدار ہیں، دھاندلی نہیں ہوئی،اردو بازار سے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی اور اضافی پیپرز کے غلط استعمال کے ثبوت وشواہد نہیں ملے، فارم 15 کی گمشدگی میں خیبرپختونخوا سرفہرست، سندھ دوسرے اورپنجاب تیسرے نمبرپر ہے، بیلٹ پیپرز کے غلط استعمال کے تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد ہیں

الیکشن کمیشن نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن میں تحریری دلائل جمع کرادئیے

اتوار 28 جون 2015 13:58

پی ٹی آئی دھاندلی سے متعلق الزامات سے دستبردار ہو گئی،نادرا رپورٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2013ء میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل انکوائری کمیشن میں تحریری دلائل کے مسودے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی سے متعلق الزامات سے دستبردار ہو گئی،نادرا رپورٹس سے دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، عام انتخابات شفاف و غیر جانبدار ہیں، دھاندلی نہیں ہوئی،اردو بازار سے بیلٹ پیپرز کی چھپوائی اور اضافی پیپرز کے غلط استعمال کے ثبوت وشواہد نہیں ملے، فارم 15 کی گمشدگی میں خیبرپختونخوا سرفہرست، سندھ دوسرے اورپنجاب تیسرے نمبرپر ہے، بیلٹ پیپرز کے غلط استعمال کے تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے جوڈیشل انکوائری کمیشن میں تحریری دلائل کے مسودے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے واضح الزام لگایا نہ شواہد جمع کرائے،بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپوائی کے شواہد جمع نہیں کرائے گئے، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کا استعمال کس نے اور کیسے کیا، فارم 15 کی گمشدگی اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نا اہلی ہے بدنیتی نہیں، فارم 15 کی گمشدگی سے کوئی بدنیتی ثابت نہیں ہوتی،فارم 15 کی گمشدگی میں خیبرپختونخوا سرفہرست، سندھ دوسرے اورپنجاب تیسرے نمبرپر ہے، پی ٹی آئی دھاندلی سے متعلق الزامات سے دستبردار ہو گئی،نادرا رپورٹس سے بھی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، عام انتخابات 2013ء شفاف ، غیر جانبدار ہیں، دھاندلی نہیں ہوئی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات