پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے امامت اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی اتوار 28 جون 2015 00:21

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے امامت اختیار کرلی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے امامت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد اب امامت کروانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ماہ رمضان جاری ہے جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ماہ رمضان میں عبادات کا باقائدہ اہتمام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں روزانہ نماز تراوی کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی امامت پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کرتے ہیں۔ چونکہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اسی لیے ان کی جانب سے ٹیم کی امامت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :