معروف وی جے وقار ذکا برما میں مشکلات کا شکار ہوگئے

muhammad ali محمد علی اتوار 28 جون 2015 00:02

معروف وی جے وقار ذکا برما میں مشکلات کا شکار ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) معروف وی جے وقار ذکا برما میں مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف وی جے وقار ذکا ان دنوں برما میں مسلمانوں کی مدد کیلئے موجود ہیں۔ وقار ذکا کو اس دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کسی شخص کی جانب سے برما کے سیکورٹی اداروں کو یہ پیغام بھجوایا گیا کہ وہ برما میں دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث ہیں جس کے بعد برما کی پولیس کی جانب سے ان سے 7 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی اور ان کا پاس پورٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

تاہم بعد ازاں انہیں ان کا پاسپورٹ واپس کرکے انہیں برما چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تاہم وہ اب بھی برما میں موجود ہیں اور مسلسل برما کے سیکورٹی اداروں کو چکما دیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :