للت مودی نے میچ فکسنگ میں ملوث چںئی سپرکنگز کے تین کھلاڑیوں کا نام لے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 23:31

للت مودی نے میچ فکسنگ میں ملوث چںئی سپرکنگز کے تین کھلاڑیوں کا نام لے ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیف للت مودی نے چںئی سپرکنگز کے تین کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیف للت مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم چںئی سپرکنگز کے تین کھلاڑی سریش رائنا، رویندر جدیدا اور ڈوائن براوو انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ للت مودی نے دعوی کیا ہے کہ اس سلسلے میں ان کی جانب سے 2013 میں آئی سی سی کے سی ای او کو باقائدہ خط تحریر کیا گیا تھا جس میں مذکورہ تین کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔