میٹرو کے روٹ پر چلنے اور کراسنگ پر دفعہ 144 نافذ ‘خلاف ورزی پر 10 شہری گرفتار

ہفتہ 27 جون 2015 23:30

میٹرو کے روٹ پر چلنے اور کراسنگ پر دفعہ 144 نافذ ‘خلاف ورزی پر 10 شہری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون۔2015ء) میٹرو کے روٹ پر چلنا اور کراسنگ پر دفعہ 144 نافذ ہے،خلاف ورزی کرنے پر 10 شہری گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میٹرو پاکستان کے روٹ پر گاڑی یا موٹرسائیکل اور پیدل چلنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے، ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کر دی ہے جو شخص بھی موقع پر پکڑا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر شہری بلیو ایریا میں جنگلے کراس کرتے ہیں جو کہ خطرناک ہے۔ جناح ایونیو پر آنے اور جانے والی تیز ٹریفک انتہائی تیز رفتار ہوتی ہے اور اس سے میٹرو پاکستان بس سروس پر بھی اثر پڑتال ہے، پولیس نے جنگلے عبور کرنے والے دس شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔