عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کی ایک ٹیم ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئی ٗپیر سرگرمیوں کا آغاز کریگی

برطانوی ٹیم پاکستانی حکام کی تحویل میں موجود کیس سے جڑے دو ملزمان سے ملاقات کریگی عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 27 جون 2015 22:22

عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کی ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے لندن میٹروپولیٹن پولیس کی ایک ٹیم ہفتہ کو اسلام آباد پہنچ گئی۔اسلام آباد نے برطانیہ سے درخواست کی تھی کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ایک ٹیم کو پاکستان میں جاری ڈاکٹر عمران قتل کیس کی تحقیقات میں معاونت کیلئے بھیجا جائے۔

توقع ہے کہ برطانوی ٹیم پاکستانی حکام کی تحویل میں موجود کیس سے جڑے دو ملزمان سے بھی ملے گی۔برطانوی ٹیم انتہائی سخت سیکیورٹی میں پیر سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، وزیرداخلہ چودھری نثارنے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اس تحقیقات میں بلواسطہ یا بلاواسطہ تعاون کریگا۔

رواں ہفتے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بتایا تھا کہ زیر تحویل ملزمان کا ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سے تعلق جڑتاہے۔وزیر داخلہ نے اپریل میں کراچی سے معظم علی نامی شخص کی گرفتاری ظاہر کی تھی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہیکہ وہ اس کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔ادھر، گزشتہ ہفتے اس کیس میں مطلوب محسن علی اور خالد شمیم کو چمن میں پاک افغان سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔