`امریکی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستو ں کی شادی کے حق میں فیصلہ قابلِ مذمت اورانسانی فطرت کے خلاف عمل ہے؛امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان `

ہفتہ 27 جون 2015 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے امریکی سپریم کورٹ کے ہم جنس پرستو ں کی شادی کے حق میں فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی فطرت کے خلاف عمل قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

المرکز اسلامی سے ہفتے کے روز جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ جب لوط کی قوم میں ہم جنس پرستی کی وباء پھوٹی تو اللہ نے ان پر عذاب نازل کیا اور لوط کی قوم اس عذاب کے سبب تباہ ہوئی اور اب امریکہ بھی تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔

امریکی عدالت کے فیصلے سے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ انہوں نے کہا مسلمان حکمرانوں اور بالخصوص پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی عدالت کے فیصلے اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے فیصلے کو سراہے جانے کے بعد امریکہ سے علیحدگی اختیار کریں۔ ورنہ امریکہ کے ساتھ وہ بھی تباہ ہوں گے جو اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ `