متحدہ کے طارق میر نے ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 00:15

متحدہ کے طارق میر نے ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات کی تصدیق کردی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر نے ایم کیو ایم کے بھارت سے تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر نے ایم کیو ایم کی بھارت سے مدد حاصل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران طارق میر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے روابط کا علم الطاف حسین، محمد انور، عمران فاروق اور انہیں تھا۔ بھارت سے تعلقات کی شروعات اٹلی میں ایک ملاقات سے ہوئی تھیں۔ اس بیان کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے چونکہ ابھی اس بیان کی حقیقت نہیں معلوم لہذا اس وقت ایم کیو ایم اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :