پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

جمعہ 26 جون 2015 23:55

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جون۔2015ء) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پینتالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہو گئی جو ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت پچاس روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت جنوری 2011ء کی سطح پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے کمی سے انتالیس ہزار تین سو روپے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پانچ ڈالرز کمی سے 1173ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :