ایم کیو ایم بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی: خالد مقبول صدیقی

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 جون 2015 21:11

ایم کیو ایم بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی: خالد مقبول صدیقی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ کی جانب سے بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی قیادت قانونی ماہرین سے مشورہ کررہی ہے۔