بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 جون 2015 18:34

بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان واپسی کیلئے دبئی ائیرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پاکستان چھوڑ کر دبئی جاچکی ہے اور بلاول بھٹو کی پاکستان واپسی بھی غیر یقینی تھی تاہم کل اچانک بلاول کی جانب سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔