کراچی ‘زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل میں خرابی ‘ملک بھر میں انٹرنیٹ کے صارفین کو مسائل کا سامنا

جمعرات 25 جون 2015 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون۔2015ء) کراچی کے قریب زیر سمندر گزرنے والی فائبر آپٹک کیبل میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کے صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق خرابی کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور اسے ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا، مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کیبل کب تک ٹھیک ہوجائے گی، بینڈوتھ کو متبادل کبیل پر شفٹ کردیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :