پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالرسے بڑھ گئے

وفاقی وزیرخزانہ کی زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی سب سے بلندسطح پرپہنچنے پروزیراعظم اورپوری قوم کومبارکباد

جمعرات 25 جون 2015 22:06

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالرسے بڑھ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالرسے بڑھ گئے ہیں،وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی سب سے بلندسطح پرپہنچنے پروزیراعظم اورپوری قوم کومبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کووفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان بیان جاری کرکے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر18ارب20کروڑڈالرسے بڑھ گئے ہیں جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجودزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم13ارب ڈالرسے زائدجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجودزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم5اتب ڈالرسے زائدہے۔

اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے زرمبادلہ کے ذخائرملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچنے پروزیراعظم اورپوری قوم کومبارکباددی ہی ہے

متعلقہ عنوان :