امن مذاکرات کے حامی طالبان خاموش ٗ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں ٗسرتاج عزیز

اشرف غنی کی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ وہ طالبان کو زمینی قبضہ سے روکے ٗ مشیر خارجہ

جمعرات 25 جون 2015 21:52

امن مذاکرات کے حامی طالبان خاموش ٗ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں ٗسرتاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے حامی طالبان خاموش جبکہ مخالف بیان بازی کر رہے ہیں ، اشرف غنی کی حکومت کو پیغام دیا ہے کہ وہ طالبان کو زمینی قبضہ سے روکے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں جاری لڑائی کی وجہ سے امن مذاکرات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔

امن مذاکرات کیلئے آنے والے چند ہفتے انتہائی اہم ہوں گے ۔ قطر یا استنبول میں امن مذاکرات کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے طالبان رہنما فضل اﷲ کو تلاش کرنے اور حوالگی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ بھارت سے تعلقات میں پیش رفت نہیں ہو سکی ، بھارت مذاکرات کی بحالی سے انکار کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :