پاکستان بی بی سی کی رپورٹ کی شفاف تحقیقات کا تقاضہ کرتا ہے : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 18:30

پاکستان بی بی سی کی رپورٹ کی شفاف تحقیقات کا تقاضہ کرتا ہے : وفاقی وزیر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان بی بی سی کی رپورٹ کی شفاف تحقیقات کا تقاضہ کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشنر کو حکومت پاکستان کا موَقف پیش کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ رپورٹ میں جو حقائق بتائے گئے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بی بی سی کی رپورٹ کی شفاف تحقیقات کا تقاضہ کرتا ہے۔اس سلسلے میں کل پاکستان برطانوی حکومت کو باقاعدہ خط تحریر کرے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشنر کو باور کروایا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین بہت اچھے تعلقات قائم ہیں۔ ملاقات میں دیگر کئی اہم امور خاص کر ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ میں صرف مخصوص لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ کو کراچی کے لوگوں سے منسوب نہ کیا جائے۔