کراچی : سندھ اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آوٹ، لگتا ہے بی بی سی کی رپورٹ پر واک آوٹ کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن کی تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 13:04

کراچی : سندھ اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آوٹ، لگتا ہے بی بی سی کی رپورٹ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا جس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا.

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر کے بار ہا منع کرنے پر بھی ایم کیو ایم کے اراکین نے احتجاج کیا اور کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے جو کہ مسلسل اموات کا باعث بن رہا ہے . شرجیل انعام میمن نے وضاحت دینا چاہی جس پر ایم کیو ایم نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا. صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واک آؤٹ پانی کے مسئلے پر نہیں بی بی سی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے.