Live Updates

اسلام آباد: بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ ، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمو د قریشی نے چار سوالات کھڑے کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 11:47

اسلام آباد: بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ ، پی ٹی آئی رہنما شاہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتےہوئے ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چار سوالات کھڑے کر دئے ہیں. شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ آنے کے بعد چار سوالات جنم لیتے ہیں .

پہلا سوال یہ ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے جو بار ہا یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ٹیبل سٹوری ہے تو ایم کیو ایم یہ بتائے کہ بی بی سی ان کے خلاف من گھڑت کہانی کیوں بنائے گا.

(جاری ہے)

دوسرا سوال وفاقی حکومت سے ہے کہ ایم کیو ایم کے بارے میں اتنی سنجیدہ رپورٹ آنے کے بعد بھی وفاقی حکومت کیا ان بھی خاموش تماشائی بنی رہے گی یا اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی.

تیسرا سوال ایم کیو ایم سے ہے کہ کہا ایم کیو ایم بی بی سی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کے خلاف عدالت جائے گی. اور چوتھا سوال پیپلز پارٹی سے ہے کہ حال ہی میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوات دی تھی تو کیا پیپلز پارٹی اب بھی اس دعوت پر قائم ہے یا پھر بی بی سی کی رپورٹ کے بعد اپنی اس دعوت پر نظر ثانی کرے گی. انہوں نے کہا کہ عوام حقائق جاننا چاہتی ہے اور یہ وہ سوالات ہیں جو ہر ایک کے ذہن میں موجود ہیں. انہوں نے کراچی میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وزہر اعظم کے پاس جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی داد رسی کا بھی وقت نہیں ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات