یہ آزمائش کا وقت ہے، آپ چاہیں تو میرا ساتھ چھوڑ دیں، لیکن چاہے کتنا ہی ظلم و جبر اختیار کیا جائے میں باطل کے آگے سر نہیں جھکاوں گا، ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کی اراکین سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 11:15

یہ آزمائش کا وقت ہے، آپ چاہیں تو میرا ساتھ چھوڑ دیں، لیکن چاہے کتنا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : برطانوی اخبار بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم غریبوں اورمتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ہے جس کوکچلنے اورختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کیسا ہی ظلم وجبر اختیارکر لیا جائے ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیا اورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں ہمیشہ ہی سے تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے، اسی طرح کی نفرت اورتعصب نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا اورآج بھی اسی طرح کا تعصب برتاجارہا ہے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والا ہوتا تو آج میں ملک کا امیرترین انسان ہوتا، انہوں نے بتایا کہ میں ملک کاواحد رہنما ہوں جس کانہ توپورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھرہے اورنہ ہی پوری دنیامیں کہیں کوئی جائیدادہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے دشمن عناصرتحریک کوختم کرنے کے درپے ہیں لیکن میں کسی بھی قیمت پر اپنی جدوجہدسے دستبردارنہیں ہوں گا، چاہے میری جان چلی جائے لیکن کسی بھی قیمت پر باطل قوتوں کے آگے نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے ذمہ داروں سے کہاکہ یہ آزمائش کاوقت ہے، آپ چاہیں توحالات کے جبرکے باعث میراساتھ چھوڑدیں۔اس پر اراکین رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان نے الطاف حسین سے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم آپ کاساتھ نہیں چھوڑیں گے۔