لاہور : پیپلز پارٹی کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 10:45

لاہور : پیپلز پارٹی کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے لئے اپوزیشن جماعتوں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : پیپلز پارٹی نے ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرنا شروع کر دی ہے، تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وٹو نے عوامی تحریک ، مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے تاہم تمام جماعتوں کو مل کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہئیے.