Live Updates

کراچی میں اموات پر بہت تکلیف ہے‘ گرمی سے اموات بڑا سانحہ ہے‘ بی بی سی کے الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں‘ ہندوستان میں الطاف حسین کی تصویریں دیکھیں تو بتایا گیا کہ ”را“ نے لگوائی ہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعرات 25 جون 2015 00:04

کراچی میں اموات پر بہت تکلیف ہے‘ گرمی سے اموات بڑا سانحہ ہے‘ بی بی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں اموات پر بہت تکلیف ہے، گرمی سے اموات بہت بڑا سانحہ ہے، بی بی سی کے الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں، ہندوستان میں الطاف حسین کی تصویریں دیکھیں تو بتایا گیا کہ ”را“ نے لگوائی ہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے کراچی میں ہونے والی اموات پر بہت تکلیف ہے یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، جس کی وجہ سے کراچی آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تو سوچا تھا کہ اموات شروع ہوتے ہی حکومت کچھ اقدامات اٹھائے گی لیکن اس نے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان نے کہاکہ بی بی سی کی اسٹوری میں بہت سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے ہیں، اس نے واضح کر دیا ہے کہ کراچی کی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ ملوث ہے، بی بی سی بغیر تحقیقات کے کوئی خبر نہیں چھاپ سکتا، ہم اس اسٹوری کو ہر سطح پراٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ہندوستان گیا تو وہاں پر الطاف حسین کی تصویریں لگی دیکھیں تو پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ تصویریں را نے لگوائی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات کے سب ذمہ دار ہیں، اس کے زیادہ حالات ایم کیو ایم نے خراب کئے، نواز شریف نے دو سال میں کچھ نہیں کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات