سہ ماہی ادبی رسالے ”صراط ادب “کا تازہ شمارہ شائع ہوگیا

بدھ 24 جون 2015 20:02

راولپنڈی ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) سہ ماہی ادبی رسالے ”صراط ادب “کا تازہ شمارہ شائع ہو گیا ۔نامور ادیب ،کالم نگار ، خطاط و شاعر صدیق فنکار کی زیر ادارت صراط ادب کے نئے شمارے کی طباعت آرٹ پیپر پر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ شمارے میں کشمیر کے بارے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے خطاب ،ملکی اقتصادی ترقی کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے مستحسن اقدمات اور قومی زبان اردو کی ترویج و ترقی کے حوالے سے خصوصی مضامین کو شامل اشاعت کیا گیا ہے جبکہ شاعری کو بھی شمارے کا حصہ بنایا گیا ہے۔