2030ء تک دنیا بھر میں کینسر کے باعت ہلاکتوں کی تعداد 11ملین تک بڑھنے کا خدشہ ہے،عالمی ادارہ صحت

بدھ 24 جون 2015 18:03

اقوام متحدہ ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 2030ء تک دنیا بھر میں کینسر کے باعت ہلاکتوں کی تعداد 11ملین تک بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت کے ایک بیان کے مطابق دنیا بھر میں ہلاکتوں کی بڑی وجہ کینسر ہے جس سے 7.

(جاری ہے)

6ملین افراد ہلاک ہو چکے ہیں، بیان کے مطابق جگر، معدے، پھپھڑے اور چھاتی کے سرطان کے باعث ہر سال زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں، بیان کے مطابق 2008ء میں مغربی پیسفک علاقے میں سرطان کے 4.07ملین نئے کیسز سامنے آئے جن میں 2.31ملین مرد اور 1.75ملین خواتین شامل ہیں، بیان کے مطابق دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے کینسر سے 22فیصد ہلاکتیں ہوتی ہیں، بیان کے مطابق عالمی اور قومی سطح پر کینسر کے خلاف اقدامات کرنے کی سخت ضرورت ہے بصورت دیگر 2030ء تک اس سے 11ملین افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :