سندھ بھر میں گرمی اور لوڈشیڈنگ ،سندھ حکومت کا صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

بدھ 24 جون 2015 11:15

سندھ بھر میں گرمی اور لوڈشیڈنگ ،سندھ حکومت کا صوبے بھر میں عام تعطیل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) سندھ حکومت نے بدھ کوصوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جب کہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے بچانا ہے تاکہ سرکاری اداروں میں استعمال ہونے والی بجلی عوام کو فراہم کی جاسکے تاہم تعطیل کا اطلاق صرف سرکاری اداروں پر ہوگا۔ اس سے قبل ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا شہر میں گرمی کے باعث ہونے والی اموات کی ذمے داری وفاقی وزارت پانی وبجلی اور کے الیکٹرک ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :