پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ایشیاء کی کامیاب ترین ٹیم بن گیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 جون 2015 23:57

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ایشیاء کی کامیاب ترین ٹیم بن گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ایشیاء کی کامیاب ترین ٹیم بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے اپنے نام ایک اور ریکارڈ درج کروا لیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کامیابیوں کی کل تعداد 123 ہوگئی ہے جو کسی بھی ایشئین ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل کی جانی والی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔ پاکستان نے کل 390 ٹیسٹ میچز میں 123 ٹیسٹ میں، بھارت نے 488 ٹیسٹ میچز میں 122 ٹیسٹ میں جبکہ سری لنکا نے 236 ٹیسٹ میچز میں سے 76 میں فتح حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :