فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ‘پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، مہاجرین کو جلد ان کے وطن واپس بھجوانے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں،اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹینو گیٹرس نے میڈیا سے گفتگو میں مہاجرین کی کفالت سے ہاتھ کھڑے کر دئیے

منگل 23 جون 2015 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون۔2015ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انٹینو گیٹرس نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اس لئے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، مہاجرین کو جلد ان کے وطن واپس بھجوانے کے لئے انتظامات کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر پاکستان میں افغان مہاجرین کے لئے مزید اضافی اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

اگست تک افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مربوط پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور یو این ایچ سی آر مل کر پالیسی تیار کریں گے، یو این ایچ سی آر کو پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کے لئے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اس لئے کوشش کی جارہی ہے کہ جلد انہیں وطن واپس بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رہنے والے30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے31دسمبر2015کی ڈیڈ لائن ہے۔ اقوام متحدہ پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ ڈیڈ لائن سے قبل تمام مہاجرین کو ان کے ملک میں واپس بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :