سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے ترک خاتون کے ہار سکینڈل کے بعد شوکت عزیز کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا، شوکت عزیز4 کروڑ 38 لاکھ مالیت کے قیمتی تحائف صرف57 لاکھ روپے میں ملک سے لوٹ کر فرار ہو گئے، سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ اور برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ روپے کی لیڈر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے

منگل 23 جون 2015 23:25

سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے ترک خاتون کے ہار سکینڈل کے بعد شوکت عزیز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون۔2015ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ترک خاتون کے ہار سکینڈل کے بعد سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا سکینڈل بھی سامنے آ گیا‘ شوکت عزیز4 کروڑ 38 لاکھ مالیت کے قیمتی تحائف صرف57 لاکھ روپے میں ملک سے لوٹ کر فرار ہو گئے ‘ سابق وزیر اعظم سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ اور برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ روپے کی لیڈر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سرکاری دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم شوکت عزیز 2006ء میں4 کروڑ 38 لاکھ روپے مالیت کے 1226 تحائف صرف 57 لاکھ روپے میں لے کر ملک سے فرار ہو گئے۔ جن میں سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ کروڑ روپے کا جیولری سیٹ صرف 22 لاکھ روپے میں اور سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والا 36 لاکھ روپے مالیت کا جیولری سیٹ صرف 6 لاکھ روپے میں لے گئے۔ سابق وزیر اعظم متحدہ عرب اما رات سے ملنے والی13 لاکھ روپے کی قیمتی گھڑی صرف 2 لاکھ جبکہ برطانوی کمانڈر سے ملنے والی 11 لاکھ رچوپے کی لیڈر بیگ اور گھڑی ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں لے گئے۔ واضح رہے کہ شوکت عزیز آج کل معروف بھارتی بزنس مین متل کے برطانوی آفس میں مشیرکے طور پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :