سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، ایس ایس پی مقدس حیدر کو ایس ایس پی سنٹرل‘ ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کو ایس ایس پی کورنگی تعینات

منگل 23 جون 2015 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جون۔2015ء) سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ‘ ایس ایس پی مقدس حیدر کو ایس ایس پی سنٹرل‘ ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں جن میں ایس ایس پی امجد شیخ کو ایس ایس پی خیرپور اور ایس ایس پی منظور کھڑیاں کو ایس ایس پی مٹیاری تعینات کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کو ایس ایس پی سنٹرل ‘ ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی کو ایس ایس پی ٹھٹھہ تعینات کر دیاگیا جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کو ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی ناصر آفتاب کو ایس ایس پی اے وی سی سی مقرر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :