پشاور : لوڈ شیڈنگ کم ہونے تک ایوان میں اے سی نہ چلایا جائے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 12:30

پشاور : لوڈ شیڈنگ کم  ہونے  تک ایوان میں اے سی نہ چلایا جائے، وزیر اعلی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 جون 2015 ء) : اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کم ہونے تک ایوان میں اے سی نہ چلایا جائے ، یہ مناسب نہیں کہ لوگ گرمی سے مریں اور ہم ٹھنڈے ایوانوں میں بیٹھیں جر پر اسپیکر اسد قیصر نے ایوان کا اے سی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی.

متعلقہ عنوان :