زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستانی دورہ روکنے کی کوشش بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کر رہی تھی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 11:42

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستانی دورہ روکنے کی کوشش بھارتی خفیہ ایجنسی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 جون 2015 ء) : بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میدان ویران کرنے کی طھر پور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب جنرل (ر) شجاع خانزادہ نے بتایا کہ دبئی ائیر پورٹ پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مینیجر کو ایک دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان گئے تو زندہ واپس نہیں لو ٹو گے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مینجر نے یہ ایس ایم ایس پاکستانی سکیورٹی ادارو ں کو بھیجا جس کے بعد اس ایس ایم ایس کی تحقیق کرنے پر یہ انکشاف ہوا کہ جس نمبر سے ایس ایم ایس موصول ہوا تھا وہ نمبر نئی دہلی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایک افسر کے زیر استعما ل ہے.

شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی کرکٹ میدانوں کو ویران کرنے میں ناکام رہی ہے، یاد رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہا اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات کو بھی زمبابوے کرکٹ ٹیم کی جانب سے سراہا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :