سندھ حکومت کا کراچی میں رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم

منگل 23 جون 2015 11:18

سندھ حکومت کا کراچی میں رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کی مارکیٹیں رات 9 بجے سے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ کراچی میں بجلی کے بحران کو قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کی مارکیٹیں رات 9 بجے سے بند کرنے کا حکم دیا ہے اس کے علاوہ شہر میں آویزاں بجلی سے چلنے والے تمام سائن بورڈز کی لائٹیں بھی رات 9 بجے بند کردی جائیں گی جب کہ سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنرز صبح 11 بجے سے چلیں گے۔

(جاری ہے)

شہر میں جاری قیامت خیز گرمی پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہیٹ اسٹروج سینٹر قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کراچی میں روزانہ 3 ہزار پانی کے ٹینکر فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :