میٹرو بس منصوبے وقت پر مکمل ہو سکتے ہیں تو بجلی کے کیوں نہیں؟کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی میں ہونے والی اموات پر دکھ ہے ،حکمران نا اہل اور بے حس ہیں،8 سوارب گردشی قرضہ کی ادائیگی اور 50فی صد بجلی مہنگی کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کنٹرول میں کیوں نہیں ،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک پر گفتگو
پیر 22 جون 2015 23:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور لو ڈشیڈنگ کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی اموات پر دلی افسوس ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔اسلام آباد میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے ۔
میٹرو بس کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں تو بجلی کے منصوبے کیوں نہیں ؟انہوں نے کہا کہ افسوس عالمی سطح پر پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکمران توانائی بحران پر قابو نہ پا سکے ۔ وہ گزشتہ روز لندن سے اسلام آباد میڈیا سیل کے ممبران غلام علی خان اور مصطفی خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر مقدمات بے حس حکمرانوں کے خلاف درج ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان وزیر اعظم،ایوان صدر اور ایوان وزرائے اعلیٰ لوڈ شیڈنگ فری ہیں۔اس لئے حکمرانوں کے کانوں تک عوام کی چیخیں نہیں پہنچ رہیں۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے روزہ داروں اور عام آدمی کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ حکمرانوں نے 6ماہ میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا اب ہر روز ایک نئی تاریخ دے رہے ہیں ۔ان کے پاس توانائی کے بحران کا حل یا کو ئی پالیسی ہوتی تو روز قوم کے سامنے نیا جھوٹ نہ بولتے۔انہوں نے کہاکہ حکمران خدا کا خوف کریں وہ عوام کو کس بات کی سزا دے رہے ہیں؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 8سو ارب کا گردشی قرضہ ادا کرنے ،بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 50فی صد اضافہ کرنے اور جی بھر کے اووربلنگ کرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کنٹرول کیوں نہیں ہو رہی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.