کراچی میں سرکاری اراضی بحریہ ٹاؤن کو دیدی گئی ، نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے انکشاف، اراضی ملیر ڈویلپمنٹ اور نجی مالکان سے خریدی ،اس سلسلے میں سندھ حکومت سے باقاعدہ معاہدہ طے پایا، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا رینجرز سندھ کو وضاحتی خط

پیر 22 جون 2015 23:56

کراچی میں سرکاری اراضی بحریہ ٹاؤن کو دیدی گئی ، نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2015ء) ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں سرکاری اراضی بحریہ ٹاؤن کو دیدی گئی ، جس پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے رینجرز سندھ کو خط لکھ کر وضاحت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں رینجرز کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بحریہ ٹاؤن کا تذکرہ بھی آیا جس دوران انکشاف کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی بحریہ ٹاؤن کو کراچی میں سرکاری اراضی دے دی گئی اس حوالے سے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی بنائی گئی۔

مزید کہاگیا کہ بحریہ ٹاؤن نے قبرستان اور سرکاری اراضی پر چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضہ بھی اور لینڈ ٹائٹل بھی تبدیل کیا گیا جبکہ بعدازاں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سندھ رینجرز کو باضابطہ وضاحتی خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ بحریہ ٹاؤن نے سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کیا بلکہ ملیر ڈویلپمنٹ اور نجی مالکان سے اراضی خریدی اور اراضی کے حصول کے سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

متعلقہ عنوان :