ماہ رمضان المبارک تمباکو نوشی کی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے، ڈاکٹر طارق محمود

پیر 22 جون 2015 18:01

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) ماہ رمضان المبارک جہاں بے پناہ فضائل و برکات اور کئی گنا زائد اجر و ثواب کا ذریعہ ہے وہاں تمباکو نوشی کی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔

(جاری ہے)

روزہ اچھی صحت ، نفسیاتی اور طبی عوارض سے نجات کا ایک موثر ذریعہ ہے اور ماہرین صحت اسے تمباکو نوشی سے نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

22 جون۔2015ء“ کو بتایا کہ ماہ رمضان اقدس میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹیشن پر انحصار کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔ غیر رمضان میں بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :