کراچی کو بجلی فراہم کرنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے: وزارت بجلی و پانی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2015 23:21

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) وزارت بجلی و پانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزرت بجلی و پانی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ وزارت بجلی و پانی کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔کراچی میں بجلی کی فراہم کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کیونکہ کے الیکٹرک کو حکومت کے ساتھ معاہدے ختم ہوجانے کے باوجود 650 میگا واٹ بجلی بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :