`میرس وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، جنوبی کوریا `

ہفتہ 20 جون 2015 23:00

سیؤل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء)جنوبی کوریا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرس وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ 16 روز میں یہ پہلا موقع ہے کہ جنوبی کوریا میں اس وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی وزارت صحت کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بدستور 24 ہے جب کہ وائرس کے شکار 166 مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ حکام کے کہنا ہے کہ اس وائرس کے شکار چھ مریضوں کو روبہ صحت ہونے پر گزشتہ روز ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا، جب کہ اب بھی 106 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔