کراچی : فشریز آفیسر سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جون 2015 12:14

کراچی : فشریز آفیسر سلطان قمر صدیقی  نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) : فشریر آفیسر سلطان قمر صدیقی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں جن میں معلوم ہوا ہے کہ سلطان قمر صدیقی کے ستر کروڑ روپے کے اثاثے موجود ہیں جن میں ایک بنگلہ، ایک اسلحہ کی دکان اور گاڑیوں کے دو شو رومز شامل ہیں، قمر صدیقی نے اعتراف کیا کہ لیاری گینگ وار کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بھجوا تا تھا ، دوران تفتیش قمر صدیقی نے اہم اور بڑے تاجروں کے نام بھی لیے ہیں . قمر صدیقی نے بتایا کہ بھتے سے حاصل ہونے والی رقم میں سے دس فیصد خود رکھ کر باقی سیاسی تنظیموں اور کالعدم تنظیموں میں بانٹ دیا کرتے تھے. جبکہ لیاری گینگ وار کے سر غنہ عزیر بلوچ سے بھی قریبی مراسم تھے.

متعلقہ عنوان :