آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والوں کی مالی معاونت کرنے والے امریکی شہری کو امریکا میں ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جون 2015 11:12

آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والوں کی مالی معاونت کرنے والے امریکی ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) : آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام میں 51 سالہ ریا ض قادر خان کو گرفتار کیا گیا تھا.

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزم نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا عتراف کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال فروری میں بھی دو دہشت گردوں کی مدد کی جب کہ مالدیپ میں بھی ایک شخص کو ڈھائی ہزار ڈالر فراہم کیے تھے. ریاض قادر خان پر 2013 ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے مجرم کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی. یاد رہے کہ 27 مئی 2009 ء میں دہشت گردوں نے آئی ایس آئی کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہو گئے تھے.

متعلقہ عنوان :