عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کرلی

ہفتہ 20 جون 2015 11:07

عابد شیر علی نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قوم سے معذرت کرلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پہلے روزے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرلی ، کہتے ہیں سحر و افطار کے دوران کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر سحری کے وقت فیسکو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے میڈیا کو یکم رمضان کو بجلی کی بندش کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمعہ کو بجلی کی ڈیمانڈ 21 ہزار 5 سو میگاواٹ تھی ، سسٹم میں 16 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ، زیادہ بوجھ ڈالا جاتا تو ہوسکتا ہے ، پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہوجاتا ۔ وزیر مملکت نے پہلے روزے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ آنے والے دنوں میں ایسا نہ ہو ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سحر و افطار کے وقت کوئی صنعت چلتی پائی گئی تو افسران کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ کے الیکڑک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی کافی حد تک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ۔ وزیر مملکت نے فیسکو ہیڈکوارٹر میں ہی سحری کی اور بعد میں کنٹرول روم اور شکایات سیل کا دورہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :