کوئٹہ : اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلو منشیات بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 جون 2015 10:57

کوئٹہ : اے این ایف کی کارروائی، 7830 کلو منشیات بر آمد

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) : اینٹی نارکوٹکس فورس نے کوئٹہ کے علاقہ قلعہ عبداللہ میں کارروائی کی جس میں 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 830 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ بر آمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور اسے سندھ منتقل کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ اے این ایف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ اورچمن سے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرچکی ہے۔